گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
۔ ورنہ موت کے وقت سارے مانتے ہیں۔ آج ہی تیاری کرلو ورنہ۔۔۔! آج کسی سے کہہ دو گھر سے ٹی وی نکال دو تیار نہیں، آج کسی کو کہہ دو بھئی! نامحرموں سے بات نہ کرو تیار نہیں، آج کسی کو کہو جھوٹ بولنا چھوڑ دو، غیبت چھوڑ دو، دھوکا دینا چھوڑ دو، تو تیار نہیں ہوتے۔ موت کے وقت جب فرشتہ آئے گا ہم سب تیار ہوں گے۔ ہم اس کو کہنے لگیں گےکہ ہم ایمان بھی لاتے ہیں اور نئے سرے سے اعمال شروع کرنا چاہتے ہیں، تھوڑا سا موقع دے دو، لیکن موقع نہیں دیا جائے گا۔ آج وقت ہے۔ آج اگر اللہ کو منالیں تو قیمت ہے۔ٹی وی کی تباہ کاریاں : ایک دن صبح فجر کی نماز پڑھ کر جب مسجد سے واپس آیا تو 2,3 میسج ایک خاتون کے آئے ہوئے تھے۔ جی! فوراً فون کریں، پریشانی ہوگئی ہے۔ میں نے کہا: اللہ پاک خیر فرمائے۔ پھر میں نے نو بجے کے قریب ان کو فون کرکے پوچھا کہ کیا بات ہے؟ کہنے لگی: گھر میں ٹی وی ہے ناں! National geographic کے Program کودیکھا تو انہوں نے Logicallyثابت کردیا کہ سیدنا موسیٰd کےلیے جو راستے بنائے گئے تھے آج بھی اس طرح کی چیزیں موجود ہیں اور پتا نہیں رات کو راستے بن جاتے ہیں صبح ختم ہوجاتے ہیں اس کے بعد لمبی تفصیل بتائی کہ یہ جو مسلمان کہتے ہیں کہ جنت ہے، جہنم ہے، مرنے کے بعد کے معمولات ہیں یہ کچھ بھی نہیں ہیں۔ مرنے کے بعد کچھ بھی نہیں ہے۔ وہ پریشان ہورہی تھی کہمیں کیا کروں؟ پھر میں ان کو سمجھایا کہ بی بی! یہ چینل بھی کافروں کا ہے، اور یہ عقیدہ بھی کافروں کا ہے ہم ایمان والے ہیں کلمہ پڑھنے والے