گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
کرتے تھے ۔ (شمائل کبریٰ جلد 1 صفحہ 176)لنگی باندھنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ آج ہم نے یہاں لوگوں کو دیکھا جب یہ لنگی باندھ رہے ہوتے ہیں، پہن رہے ہوتے ہیں تو آگے سے اونچی ہوتی ہے اور پیچھے سے ٹخنوں کو ڈھک رہی ہوتی ہے۔ حضرت عکرمہm فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباسi کو دیکھا کہ تہبند کے اگلے حصے کو نیچے کی طرف رکھتے تھے اور پیچھے کا حصہ تھوڑا سا اُنچا ہوتا تھا تو میں نے پوچھا ایسا کیوں کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ رسول اللہﷺ اسی طرح باندھا کرتے تھے۔ (مشکوٰۃ صفحہ 377) کیوں کہ انہوں نے آپﷺ کو ایسے ہی دیکھا تھا۔ تو اگر کوئی لنگی پہنے تو اس میں سنت کا لحاظ رکھے اس طرح کہ آگے سے نیچے ہو۔ لیکن ہمارے یہاں کیا رواج ہے؟ بالکل اُلٹا سنت کے بالکل خلاف۔ آپ کسی کو لنگی پہنا ہوا دیکھیں تو پیچھے سے نیچے جارہی ہوگی اور آگے سے اوپر اُٹھی ہوئی ہوگی، یہ بے شرمی کی بات ہے اور اتباعِ سنت کے خلاف ہے۔بزرگوں کی چیزیں برکت کے لیے رکھنا: حدیثِ مبارک سے ایک بات اور بھی معلوم ہوئی کہ حضرت ابوہریرہh نے فرمایا کہ میں امی عائشہk کے پاس آیا تو آپk نےنبیd کا لباس دکھایا کہ آپﷺ کا وصال ان کپڑوں میں ہوا۔ اس سے معلوم ہوا کہ بزرگوں کے لباس تبّرک کے لیے رکھے جاسکتے ہیں۔ یہ ایک بات اس سے ثابت ہوئی۔ اسی طرح نبیd کا