گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
چھوڑے جارہا ہوں۔ (کنز العمال جلد1 صفحہ 166)آج کل سنت پر عمل کرنے والے کی مثال : ایک اور حدیث مبارکہ میں ہے کہ نبیd نے فرمایا: میری امت میں فتنے کے وقت میری سنتوں پر عمل کرنے والا ایسا ہوگا جیسا اس کے ہاتھ میں چنگاری ہو۔ (کنزالعمال جلد1صفحہ 164)ہماری حالت زار : آج گھر کے اندر شرعی پردہ کرنے کا کوئی عورت اعلان کردے، تو گھر کے اندر عجیب ہنگامہ شروع ہوجاتا ہے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ اس عاجز سے بیعت ہونے کے بعد کئی بچیوں نے شرعی پردے کا باقاعدہ اہتمام کیا۔ کہیں ماں باپ ناراض ہوگئے اور کہیں ساس سسر ناراض ہوگئے دھمکیاں دی گئیں کہ تم کیسے بی بی فاطمہk کے طریقے پہ چل سکتی ہو؟ اللہ اکبر۔ کئی لوگوں سے بات ہوئی، نوجوانوں نے توبہ کی اور داڑھی رکھنے کے ارادے کیے تو سگے باپ نے کہا داڑھی رکھنی ہے تو گھر سے نکل جاؤ۔ آج یہ حالات آچکے ہیں اس دور میں جو سنتوں پر عمل کرے گا۔ سو شہیدوں کے برابر اس کو اجر ملے گا۔ یہ چھوٹی بات تو نہیں ہے کہ سو آدمی اپنی جان اللہ کے راستے میں قربان کردیں۔ اور آج کوئی سنت پر عمل کرے تو یہ نعمت ملتی ہے۔سنت پر عمل کا آسان فارمولا : اور اب سنت پر عمل کرنے کا فارمولا بھی سن لیجیے! اِس عاجز کے نزدیک اگر آپ کوئی بہتری سمجھیں، تومجھے بھی ضرور بتائیں۔ اپنی زندگی کو سنت پر لانے کے لیے ایک آسان