گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
عاشق الٰہیm کے بیٹے ہیں۔ ابھی یہ حیات ہیں اور خواب دیکھنے والے بھی حیات ہیں اور خواب بیان کرنے والے بھی حیات ہیں۔ آپﷺ کو اس بات سے بڑی تکلیف پہنچتی ہے کہ مسجد نبویﷺ میں آکر تصویریں کھینچتے ہیں۔ ہمارے اکابر کی روضئہ رسولﷺ پر جاتے ہی جان جاتی تھی، ڈر لگ رہا ہوتا تھا۔ اپنے اعمال کی وجہ سے ڈرتے تھے نہ معلوم کیا معاملہ ہو۔ اور آج ہم اتنے بڑے اور بہادر ہوگئے کہ جاکر تصویریں کھینچواتے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب تصویریں بنانے والوں کو ہوگا۔ آج اگر ہمیں یہ بات سمجھ میں نہیں آتی لیکن قیامت کے دن اچھی طرح سمجھ آجائے گی کہ آقاﷺ کی بات سچی تھی۔ آپ کو سارا واقعہ خواب روایت کے ساتھ پہنچادیا یہ سب علمائے حق ہیں جنہوں نے یہ خواب دیکھا اور نبیﷺ کی بات ہم تک پہنچائی۔ وہاں جاکر کچھ ایسے بدنصیب ہیں کہ ادھر آکر تصویریں دکھانی ہوتی ہیں کہ میں روضہ رسولﷺ پہ گیا اپنی پیٹھ نبیﷺ کی طرف کرکے چہرہ کیمرے کی طرف کردیتے ہیں اور تصویر کھینچتے ہیں کہ میری تصویر جالی کے ساتھ آجائے۔ لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ اللہ ہمیں صحیح سمجھ عطا فرمائے۔خواب میں زیارتِ نبوی کے لیے اعمال : بات چل رہی تھی نبیﷺ کی خواب میں زیارت کی ۔ جان لیجیے کہ نبیﷺ کی زیارت خواب میں بڑی نعمت ہے۔ اس کے بارے میں شاہ عبدالحق صاحب محدث دہلویm نے ترغیب اہل السعادۃ میں لکھا کہ شب جمعہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات میں دو رکعت نفل پڑھے اور ہر رکعت میں 11 بار آیۃ الکرسی اور 11بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ۰۰۱ پوری سورت اخلاص پڑھے۔