گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
عطا فرمائیں ہیں، لیکن نبی کریمﷺ کو جو نعمتیں عطا فرمائیں وہ سب سے اعلیٰ ہیں۔ مختلف انبیاء کو کتابیں ملیں لیکن جو کتاب آقاﷺ کو ملی وہ سب کتابوں سے اعلیٰ ہے، اسی طرح حضورﷺ کو جو چیز عطا فرمائی گئی وہ سب سے اعلیٰ ہے۔ ہر نبی کو امت ملی لیکن نبیu کو خیر الامم ملی امتوں میں سے جوسب سے بہترین امت تھی وہ ملی، تو نبیuکو اللہ رب العزت نے ہرچیز بہترین عطا فرمائی۔ کسی بھی چیز میں کمپرو مائز (Compromise)نہیں کیا کہ کسی دوسرے نبی کو آقاdسے بڑھ کے کوئی چیز مل گئی ہو۔ باقی انبیاء کو بہترین نعمتیں ملیں، لیکن نبیu کو اُن سے بھی بڑھ کر نعمتیں ملیں۔ اسی طرح نبیu کو اعمال میں سے افضل اعمال ملے۔ آپﷺ کا زکوٰۃ کو ادا کرنا، آپﷺ کا نماز کا پڑھنا، آپﷺ کا حج اداکرنا اور باقی کا اہتمام کرنا گذشتہ تمام انبیاءf کے اعمال کو جامع ہے، تو حضور پاکﷺ کو جو دین ملاوہ تمام ادیان کا سردار ہے۔ پچھلی امتوں کو بھی دین ملا، لیکن نبیu کو کامل دین ملا، اکمل دین ملا۔جنت میں جانے کا واحد راستہ: قیامت تک کے لیے جنت میں جانے کا ایک ہی راستہ ہے، اور وہ کون سا ہے؟ صرف اور صرف نبی کریمﷺ کے طریقے پر چلنا۔ جو نبی کریمﷺ کے راستے پر چلتا چلا جائے گاانشاء اللہ جنت میں پہنچ جائے گا۔ ایک بزرگ گزرے ہیں حضرت حکیم اخترm ان کا ایک بہت ہی پیارا شعر ہے، فرماتے ہیں: نقشِ قدم نبیؐ کے ہیں جنت کے راستے اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے سبحان اللہ! کتنا پیارا شعر ہے۔ اگر ہم سنت پر عمل کرنا شروع کردیں گے تو یقیناً اللہ