گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
(2) وہ کپڑا اتنا ٹائٹ اور چست ہوگا کہ جسم کے ابھار نظر آرہے ہوں گے۔ اسی طرح فراک، جانگیہ، آڑا پاجامہ، ساڑھی اور اس طرح کی تمام چیزیں جو اسی طرح فراک، جانگیہ، آڑا پاجامہ، ساڑھی اور اس طرح کی تمام چیزیں جو نبیdکے طریقے کے خلاف ہوں وہ اس میں شامل ہیں۔ تو مائل کرنے والی ہوں گی اور مائل ہونے والی ہوں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ عورتیں فیشن کرکرکے، اپنے آپ کو اس نیت اور ارادے سے تیار کریں گی کہ لوگ ہمیں دیکھیں اور خوش ہوں۔اور خود بھی مائل ہوں گی، یعنی خود زنا کریں گی اور زنا کی دعوت دیں گی۔ اور ان کے سر اُونٹ کی کوہانوں کی طرح اونچے ہوں گے۔ یعنی فیشن کے طور پر بال اونچے اونچے بنائے ہوںگے۔ اور اللہ تعالیٰ معاف فرمائیں یہ عورتیں سر ہلا ہلا کر فیشن سے مٹکتے ہوئے کیٹ واک (Catwalk)کریں گی۔ اور یہ ساری باتیں جس وقت نبیd نے ارشاد فرمائیں اس وقت یہ فتنے ظاہر نہیں ہوئے تھے۔ مگر میںاور آپ اس زمانے میں ان فتنوں کوہوتا دیکھ رہے ہیں۔ناجائز زیب وزینت: آج جس فیشن پر ناز ہورہا ہے وہ تو ہماری ماؤں بہنوں کو جہنم کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ان عورتوں کا پیٹ بھی کھلا، پیٹھ بھی کھلی، پنڈلیاں بھی اور ایسی عریانی سے مردوں کو لبھایا جارہا ہے گویا زنا کی دعوت دی جارہی ہے۔ ان عورتوں کو اس وقت معلوم ہوگا جب دنیا سے جانا ہوگا۔ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم چند دنوں کی زندگی کے لیے ہمیشہ ہمیشہ کی جہنم مول لے رہے ہیں۔ اللہ ہمیں اس سے بچا کے رکھیں۔ گھر کے اندر رہتے ہوئے شوہر کے لیے زیب وزینت اختیار کرنے کی اسلام میں اجازت ہے۔ مگر نامحرم