گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
فارمولا ہے۔ انسان اپنی زندگی کے صبح سے شام تک تمام کاموں کو نوٹ کرلے کہ میں کیا کیا کام کرتا ہوں۔ بیت الخلاء ایک کام، کھانا دوسرا کام، کپڑے پہننا تیسرا کام، اگر کاروباری ہے، تو دوکان پہ جانا، آفس جانا، چوتھا کام، بندہ سارے کاموں کو نوٹ کرلے زیادہ سے زیادہ 5، 10،یا15کام بنیں گے۔ ہر آدمی کے کام مختلف ہوتے ہیں۔ کسان کے اور تاجر کے اور ہوں گے۔ تو ہر انسان صبح سے شام تک کے اپنے کام نوٹ کرلے۔ اس کے بعد ہر کام کو علماء سے سیکھ سیکھ کر پوچھ پوچھ کر سنت کے مطابق کرلے۔ ایک مہینہ یا دو مہینے سے زیادہ نہیں لگیں گے۔ 10،15 کام سنت کے مطابق سیکھنے میں 2مہینے بھی نہیں لگیں گے۔ اگر الگ بھی جائیں،تو 2مہینے کے اندر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہماری اکثر زندگی سنت کے مطابق ہوجائے گی۔ آپ کر کے دیکھ لیں۔ کچھ کام ایسے ہیں جو ہفتہ بعد کرنے والے ہوتے ہیں، جیسے جمعے کے دن کی بات ہوگئی، چھٹی کے دن کی بات ہوگئی، اس کو الگ نوٹ کرکے لکھ لیں۔ پہلے روز مرہ کےکاموں کو سنت کے مطابق کریں، پھر ہفتہ وار کو سنت کے مطابق لے آئیں، کچھ کام ایسے ہوتے ہیں، جو ماہانہ کرنے ہوتے ہیں، جیسے چاند دیکھنا، تنخواہ کا آنا اور دوسری چیزیں مثلاً عورتوں کے معاملات، تو ان کو تیسرے درجے میں رکھ کر ان کی سنتیں معلوم کرلیں۔ تو یہ کام بھی سنت کے مطابق ہوجائیں گے۔ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو سال میں ایک دفعہ یا دو دفعہ کرنے ہوتے ہیں، جیسے رمضان ایک دفعہ آتا ہے۔ عید دو دفعہ آتی ہے۔ عید الفطر، عیدالاضحی نبی کریمﷺ کے زمانے میں بھی دو عیدیں تھیں اور جنت میں بھی دو عیدوں کے موقع پر اللہ کی طرف سے ضیافت ہوگی۔ تو حدیث کے اندر فقط دو عیدیں ملتی ہیں۔ انسان دیکھے کے اس کی کیا سنتیں ہیں۔ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں، جو زندگی میں 2،