تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بنی اسرائیل سے اس وقت تک لعنت روک دی گی جب تک ان کی عورتوں نے بناؤ سنگھار کا لباس پہن کر مسجدوں میں مٹکنا (ٹھلنا )اختیار نہ کیا ۔ ہر گناہ سے پاک صاف حج کی فضیلت: سرورِ کائنات سید الکونین تاجدارِ مدینہ حضرت محمد مصطفی رسولِ اکرم روحی فداہ صلوات اللہ وسلامہ علیہ کا ارشادِ عالی ہے:(( الْحَجُّ المَبْرُورُ ليس له جَزَاءٌ إلا الـجَنَّةُ ) ) (بخاری مسلم) نیکی والا حج (جو ہر معصیت اور گناہ سے خالی ہو) کا بدلہ جنت ہی جنت ہے۔ نیز یہ بھی ارشاد فرمایا:((من حَجَّ لِلهِ فلم يَرْفُثْ ولم يَفْسُقْ رَجَعَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ ) )(بخاری مسلم) جو اللہ کی رضا کیلئٍے اس طرح حج کرے کہ بے ہودہ باتوں سے بچے اور ہر گناہ سے بچے وہ اس طرح حج سے لوٹے گا جس دن ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتا تھا (یعنی گناہوں سے پاک صاف)۔(اور حج مبرور پردہ کے اہتمام سے حاصل ہوتا ہے) ہر مصیبت وپریشانی سےنجات کا راستہ ہر مصیبت وپریشانی سےنجات کا راستہ یہ ہے کہ ہرگناہ سے سچی پکی توبہ کرکے اپنے اللہ کو راضی کرکے پورے دین میں داخل ہوجائیں جس طرح اللہ کا حکم ہے :{ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ } [البقرة: 208]( البقرۃ) اے ایمان والو تم پورے کے پورے دین میں داخل ہوجاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو بے شک وہ تمہارا کھلا