تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طواف میں مسنون دعائیں س : طواف کے دوران احادیثِ شریفہ سے کیا کیا دعائیں ثابت ہیں ؟ ج :حضرت نبی اکرم ﷺ سے رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان :رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة: ٢٠١) پڑھنا ثابت ہے ۔ جیساکہ أبو داؤد ونسائی وغیرہ میں ہے اور حاکم نے مستدرک میں حدیث کو صحیح بتایا ہے۔ ( صححه الحاکم علی شرط مسلم ووافقه الذهبی ) اور ان دونوں کے درمیان یہ پڑھنا بھی ثابت ہے(( رَبِّ قَنِّعٔنِي بِمَا رَزَقٔتَنِي وَبَارِک لِي فِیه وَاخْلُفْ عَلیٰ کُلِّ غَائِبة لِي بِخَیر ))( صححه الحاکم ووافقه الذھبی) س : حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان پڑھنے کی دو دعائیں تو آپ نے بتادیں، باقی چکر کے باقی حصہ میں کیا پڑھنا چاہئے؟ ۔ ج :باقی چکرکے باقی حصہ میں(( سبحان الله والحمد لله ولاإلٰه إلا الله والله أکبر ولا حول ولا قوۃ إلا بالله )) پڑھتے رہناچاہئے ( ابن ماجہ ) ( حافظ منذری نے اپنے بعض مشائخ سے اس حدیث کی تحسین ذکر کی ہے ) ۔ طواف کرتےہوئے قرآن مجیدکی تلاوت س: طواف کرتے ہوئے قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے ؟ ج : دوران ِطواف قرآن مجید کی تلاوت کرسکتے ہیں لیکن ذکر کرنا افضل ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ سے طواف میں ذکر کرنا ثابت ہے تلاوت نہیں تلاوت