تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
باب دوم مدینہ منورہ کے فضائل احادیث شریفہ کی روشنی میں فضیلت نمبر۱۹ مسجد نبوی شریف میں ایک نماز کا ثواب ایک ہزار نمازوں سے افضل ہےعن أبي هریرة رضى الله عنه أن النبی ﷺ قال : (( صلاة فی مسجدی هذاخیرمن ألف صلاةفیماسواه إلاالمسجدالحرام )). متفق علیه ․(صحیح البخاری باب ابواب تقصیرالصلاة۔ رقم: ۱۱۹۰،صحیح مسلم کتاب الحج ،باب فضل الصلاة،حدیث نمبر (۱۳۹۴) ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضى الله عنہ نبی اکرم ﷺکا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ مسجد حرام کے علاوہ باقی تمام مساجد کی نسبت میری مسجد میں ایک نمازکا ثواب ایک ہزارنمازوں سے افضل ہے۔ فضیلت نمبر۲۰مسجد نبوی شریف ان تین مساجد میں سے ہےجن کی طرف مستقل طور پر سفر کیا جاتا ہےعن أبی هریرة رضى الله عنه عن النبی ﷺ قال: (( لا تشد الرحال إلا إلی ثلاثة مساجد المسجد الحرام ومسجد الرسول ﷺ ومسجد الأقصی ))․ ( رواہ البخاری کتاب فضل الصلاة فی مسجد مکة والمدینة حدیث نمبر ۱۱۸۹) ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنہ نبی اکرم ﷺکا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ