تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طواف کی اقسام اور ان کا حکم س :طواف کی کتنی قسمیں ہیں ؟ ج :طواف کی سات قسمیں ہیں جو ذیل میں درج کی جاتی ہیں: ۱۔ طواف ِ رکن: عمرہ میں طواف کرنا عمرہ کا رکن ہے ، اس کے بغیر عمرہ ادا نہیں ہوگا ۔ ۲۔ طوافِ فرض :یہ طوافِ زیارت یا طوافِ افاضہ کہلاتا ہے اور حج میں اس کو کرنا فرض ہے(حج کے ارکان میں سے ہے ) اس کے بغیر حج ادا نہیں ہوگا ، اس کا وقت دس ذی الحجہ کی صبح صادق سے بارہ ذی الحجہ کے دن غروبِ آفتاب سے پہلے پہلے تک ہے ، اگر غروبِ آفتا ب کے بعد کیا تو طواف تو ہوگیا مگر تاخیر کی وجہ سے دم لازم آئے گا۔ ۳۔ طوافِ وداع : طوافِ وداع کا مطلب یہ ہے کہ میقات سے باہر رہنے والے یعنی آفاقی پر حج سے فارغ ہونے کے بعد اپنے وطن واپسی کے وقت طوافِ وداع (یعنی رخصتی کا طواف) کرنا واجب ہے ، البتہ حیض ونفاس والی عورتیں اس واجب سےمستثنیٰ ہیں، اگر وہ طہار ت کے ایام تک رکنے پر قادر ہیں تو اُن کو یہ طواف کرنا چا ہیئے ورنہ اگران کو سفر کرنا ناگزیر ہے تو پھر اُن سے یہ واجب ساقط ہوجاتا ہے ۔ ۴۔طوافِ نذر : اگر کسی نے طواف کی نذر مانی تو اب اس پر یہ طواف کرنا واجب ہے۔ ۵۔ طوافِ قدوم : یہ طواف اُس آفاقی کے لئے مسنون ہے جو حجِ افراد یا حجِ قران کررہاہو ، اور اہل مکہ اور وہ آفاقی جو تمتع کرنے والے ہوں ان کے لئے مسنون نہیں ۔