تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ترجمہ: اسيد بن ظهير انصاری رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مسجد قباء میں نماز کاثواب عمرہ کے برابر ہے۔ فضیلت نمبر۳۲ صحابیئ رسول ﷺ کا فرمان کہ مجھے مسجد قباء میں نماز پڑھنا بیت المقدس میں نماز پڑھنے سے زیادہ پسند ہےعن سعد بن أبی وقاص رضى الله عنه قال : لأَن أُصلي في مسجد قباء أحبُّ إِليَّ من أن أُصليَ فی بیت المقدس ․(رواہ ابن أبي شیبه في مصنفه: (۲ /۳۷۳) بإسنادٍ صحیح) ترجمہ: حضرت سعد بن ابی وقاص ص کا فرمان ہے کہ کہ میں مسجد قباء میں نماز پڑھوں یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں بیت المقدس میں نماز پڑھوں۔ اور ایک روایت میں ہے کہ حضرت سعد رضى الله عنہ کا فرمان ہے کہ میں مسجد قباء میں دو رکعتیں پڑھوں یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں بیت المقدس دو مرتبہ جاوٴں۔( مصنف ابن ابی شیبة )