تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صحابہ کی ایک جماعت نے کہا کہ ہم ان (منافقین) کو قتل کردیں گے ، صحابہ کی دوسر ی جماعت نے کہا ان کو قتل نہ کریں،اس پر قرآن پاک کی آیت:فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ نازل ہوئی، اس پر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا مدینہ( خود ہی) برے لوگوں کو نکال دے گا جس طرح بھٹی لو ہے کے زنگ (میل) کو دورکردیتی ہے۔ فضیلت نمبر۴9مدینہ منورہ کی سکونت اختیار کرنا دنیا کے سبز وشاداب شہروں میں رہنےسےبہترہےعن سفیان بن أبی زهیر رضى الله عنه قال قال رسول اللہ ﷺ تفتح الشام فیخرج من المدینة قوم بأهلیهم یبسون والمدینة خیر لهم لوکانوا یعلمون ، ثم تفتح الیمن فیخرج من المدینة قوم بأهلیهم یبسون والمدینة خیر لهم لوکانوا یعلمون ثم تفتح العراق فیخرج من المدینة قوم بأهلیهم یبسون والمدینة خیر لهم لو کانوا یعلمون ․ (صحیح البخاری (کتاب الحج باب فضل المدینة رقم۱۳۸۹)، ترجمہ: حضرت سفیان بن ابوزہیررضى الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ شام فتح ہوگا ، تو مدینہ سے کچھ لوگ اپنے اہل وعیال کو لے کر اور اپنے جانوروں کا ہانکتے ہوئے نکل کر چلے جائیں گے ، کاش وہ جانتے کہ ان کے لئے مدینہ بہتر تھا،پھر جب یمن فتح ہوگا تو پھر کچھ لوگ اپنے اہل خانہ کو لے کراور اپنے جانوروں کو ہانکتے ہوئے مدینہ سے نکل جائیں گے ، جبکہ مدینہ ان