تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
زوجھا او ذو محرم۔(رواه البخاری :کتاب الحج : باب حج النساء ۔ (رقم۱۱۲۲-ج۴-ص۳۸۸) اور ایک حدیث شریف میں ایک دن ایک رات کا سفر بھی بلا محرم کے ناجائز قرار دیا ہے جیسا کہ بخاری شریف میں ہےعن ابی ھریرة-رضی اللہ عنه- قال قال النبی ﷺ لا یحل لامرأة تؤمن بالله و الیوم الآخر ان تسافر مسیرة یوم و لیلة لیس معھا حرمة۔(صحیح البخاری رقم۱۰۲۶ ج۴ /ص۲۳۴) بعض فقہاء نے اس حدیث بالا کی روشنی میں فتنہ کے دور میں اس پر فتوی دیا ہے کہ عورت ایک دن ایک رات کی مسافت کا سفر بھی بغیر محرم کے نہ کرے ، جس کی مقدار سولہ میل ہے (مناسک ملا علی قاری ص ۵۷) میں ہے ۔وروي عن أبي حنیفة و أبي یوسف رحمھمااللہ کراھة خروجھا وحدھا مسیرة یوم واحد و ینبغی أن یکون الفتوی علیه لفساد الزمان ۔ علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس کو ردالمحتار میں نقل کیا ہے ۔ (ردالمحتارج۲/ص۱۴۶ بیروت قدیم) تنبیہ: نابالغ محرم کے ساتھ سفر جائز نہیں محرم کا بالغ اور عاقل ہونا شرط ہے ۔ عورت کےلئے ہوائی جہاز میں بھی بلامحرم سفرکرنا جائز نہیں سوال: آج کل ہوائی جہاز سے چند گھنٹوں میں اپنے ملک سے جدہ ائیر پورٹ پہنچ جاتے ہیں، تو کیا اب بھی خواتین کے لئے بلا محرم سفر جائز نہیں ؟