تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عورتوں کےلئےسرمنڈوانےکی ممانعت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو اپنا سر منڈانے سے منع فرمایا ہے ۔ (مشکوۃ شریف حدیث: ۲۶۵۳۰) اور حضرت ابن عباس رضی اللہ سے یہ حدیث مروی ہے کہ عورتوں پر حلق نہیں ہے عورتوں پرصرف بال ترشوانا ہے ۔ (۲۶۵۴۰) خواتین کیلئےمنٰی،مزدلفہ،عرفات میں نظر، کانوں اور زبان کی حفاظت سوال: منیٰ ، عرفات ، مزدلفہ کے مقاماتِ مبارکہ میں بھی خواتین اور مردوں کا اختلاط بے پردگی ، اوربعض دفعہ غیر محرموں کے ساتھ ہنسی مذاق وغیرہ کرنا کیسا ہے؟ جواب: اس قسم کی حرکتیں کرنا نہایت قبیح ہے ،اور اس کے ناجائز اور حرام ہونے میں کوئی شک نہیں ۔ان ایام میں تو اپنے اعضاء کو خصوصی طور پر گنا ہوں سے بچانا چاہیے ۔ قال النبي صلى الله عليه و سلم لفضل بن عباس :( ابن أخي إن هذا يوم من ملك فيه سمعه وبصره ولسانه غفر له). (إسناده صحيح)(مسند أبي يعلى لأحمد الموصلي - (ج 4 / ص 330) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ (عرفات ) ایسا دن ہے جو اس دن میں اپنی زبان اور اپنے کان کی حفاظت کریگا تو اللہ تعالی اسکی مغفرت فرما دیتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس کا حج قبول ہو جاتا ہے ۔ اور درمیان سال اگر کوئی گناہ ہوجائے تو فورا توبہ کی توفیق ہو جاتی ہے ۔ اور جو لوگ اپنی زبان اپنے کان اور