تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وہ لوگ ان اشخاص کے ساتھ ہونگے (یعنی آخرت میں) جن پر اللہ نے انعام فرمایا یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین اور یہ حضرات اچھے رفیق(ساتھی) ہیں اللہ کا ولی اپنے حبیب ﷺ کی کبھی مخالفت نہیں کرسکتا اللہ کا ولی اپنے حبیب ﷺ کی کبھی مخالفت نہیں کرسکتا{إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَئِكَ فِي الْأَذَلِّينَ} [المجادلة: 20] بے شک جو لوگ اللہ اور کے رسول کا مقابلہ کرتے ہیں وہ لوگ بڑی ذلت والوں میں ہیں۔ اور فرمایا{ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَمَنْ يُشَاقِّ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ} [الحشر: 4] اور یہ (عذاب) اسلئے کہ انہوں نے اللہ کی اور اسکے رسول کی مخالفت کی اور جو شخص اللہ کی مخالفت کرے گا تو بے شک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے ۔ اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی جنت میں جانے کا ذریعہ ہے رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے:كُلُّ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ إِلاَّ مَنْ أَبَى قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَمَنْ يَأْبَى قَالَ مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ أَبَى. (بخاري شريف) میری ساری امت جنت میں داخل ہوگی مگر جس نے جنت میں داخل ہونے سے انکار کردیا، عرض کیا یارسول اللہ (ﷺ) جنت میں داخل ہونے سے کون انکار کرتا ہے