تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نیز اگر بیوی کوشہوت ہوجائے تو اس پربھی الگ سے ایک دم دینا واجب ہوجائے گااورشہوت نہ ہوئی تو اس پرکچھ بھی دینا واجب نہیں ۔اور اگر مرد نے بغیر شہوت کے بوسہ لیا تواس پر کچھ واجب نہیں ۔محرم قَبَّل امرأة بشهوة فعليه دم، وإن اشتهت هي فعليها دم أيضاً، وإن لم تشته هي فلا شيء عليها، ولو قبلها بغير شهوة فلا شيء عليه . (المحيط البرهاني لمحمود البخاري - ج 2 / ص 739) خواتین کے لئےبعض مسائلِ طواف سوال: رمل کے کیا معنی ہیں اور خواتین کیلئے رمل کا کیا حکم ہے ؟ جواب: رمل کامعنی ہے کہ کندھے ہلاتے ہوئے قریب قریب قدم رکھتے ہوئے جلدی جلدی چلنا ، یہ مردوں کیلئے ہر اس طواف میں مسنون ہے جس کے بعد سعی ہو ، خواتین کیلئے مسنون نہیں۔( و لا ترمل ) أي فی الطواف ، ( و لا تضطبع و لا تسعی بین المیلین ) أي بإلإسراع و الهرولة . (شرح اللباب ص ۱۱۵) سوال: ہجوم کی حالت میں خواتین طواف کس طرح کریں ذرا اس پر روشنی ڈالیئے؟ جواب: خواتین کو غیرمحرموں سے مل کرچلنا سخت منع ہے،کیونکہ نامحرموں سےجسم ٹکرانا باعث ِ فتنہ ہے ،لہٰذا خواتین مردوں سے بچ کر طواف کریں مطاف میں زیادہ اندر گھسنے سے پرہیز کریں اپنے محرم کے ساتھ اس طرح طواف کریں کہ نامحرموں کے جسم سے ان کے جسم نہ ٹکرائیں۔باوجود احتیاط کے پھر بھی اگر کسی سے جسم ٹکراجائے تو یہ غیر اختیاری چیزہے ،اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا ہے