تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مسئلہ: سوتیلی ساس اپنے سوتیلے داماد کے ساتھ حج نہیں کرسکتی ، کیونکہ سوتیلا داماد محرم نہیں ۔ (فتاوی رحیمیہ ج ۸/۳۰۸) مسئلہ: عورت اپنے حقیقی بھتیجے کے ساتھ حج کو جاسکتی ہے ، لیکن شوہر کے بھتیجے کے ساتھ جانا جائز نہیں ہے ، کیونکہ عورت کے لئے شوہر کا بھتیجہ محرم نہیں ہے ۔ مسئلہ: خنثی مشکل (جس کی جنس معلوم نہ ہو سکے کہ مرد ہے یا عورت ) بھی عورت کے حکم میں ہے یعنی اس کے لئے بھی محرم کا ہونا شرط ہے ۔ (معلم الحجاج ص ۵۵) (والخنثی ) أی المشکل (کالأنثی) أي فی الأحکام المختصة بالنساء ، فیشترط فی حقه ما یشترط فی حق المرأۃ احتیاطا ۔ ( مناسک علی قاری ۵۸) مسئلہ:بہنوئی کے ساتھ سفر کرنا شرعا درست نہیں ہے ۔ منہ بولا بھائی مسئلہ: منہ بولا بھائی محرم نہیں ہوتا اور اس کو محرم ظاہر کرنا غلط بیانی ہے اور سخت گناہ ہے اس کے ساتھ سفر جائز نہیں ۔ عورت کا جیٹھ مسئلہ:عورت کاجیٹھ نامحرم ہےاور نامحرم کیساتھ حج پرجانا جائزنہیں ہے ۔ بہن کا دیور مسئلہ: بہن کا دیور محرم نہیں ہوتا، اور محرم کے بغیر حج یا عمرہ کے لئے جانا جائز نہیں ۔ دودھ شریک بھائی