تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حسنة ورِجْلٌ تمحو سیئة )(-(رواہ الإمام أحمد (ج۲ /ص۳۱۹) والنسائی فی السنن الکبری(ج۱ص۲۶۰)بھذااللفظ بإسنادٍ صحیح ورواہ الحاکم (ج۱ص۲۱۷) وغیرہ بدون زیادة یاء الاضافة) ترجمہ: حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے جو اپنے گھر سے میری مسجد کے لئے نکلتا ہے تو اس کے ایک قدم پر ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور دوسرے قدم پر ایک گناہ معاف کردیا جاتا ہے ۔ فضیلت نمبر۲۶مسجد نبوی شریف میں تعلیم وتعلم، جہاد فی سبیل اللہ کے برابر ہےعن أبي هریرة رضى الله عنه قال: سمعت رسول اللہ یقول: ((من جاء مسجدی هذا لم یأته إلا لخیر یتعلمه أو یعلمه فهو بمنزلة المجاهد فی سبیل اللہ ، ومن جاء لغیر ذلك فهو بمنزلة الرجل ینظر إلی متاع غیره)) ․ رواه أحمد وابن ماجه ابن حبان و الحاكم(رواہ الإمام أحمد (۲ /۳۵۰)، وابن ماجہ فی المقدمة رقم 227 باب فضل العلماء و الحث علي طلب العلم و قال البوصيري : إسناده صحيح علي شرط مسلم و أخرجه الحاکم فی المستدرک (۱ /217) وصححه على شرط مسلم ووافقه الذهبي ، و صححه ابن حبان في صحیحہ(الإحسان ۱۹۱) ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ جومیری اس مسجد میں خیر سیکھنے اور سکھانے کی نیت سےآیاتواس کامرتبہ مجاہد فی سبیل اللہ کے برابر ہے ،اور جو اس کے علاوہ کسی اور نیت سے آیا تو وہ ایساہے جیسے دوسروں کی چیز پر نگاہ کرتا ہو۔