تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم حج کے پانچ دن حج کے پانچ دنوں کے احکام و اعمال پہلا دن ۸ ذی الحجہ آج طلوع آفتاب کے بعد حالتِ احرام میں سب حجاج کو منی جانا ہے ۔ مفرد ( حج افراد کر نے والا ) جس کا احرام حج کا ہے اور قارن یعنی حجِ قران کرنے والا ، جس کا احرام حج و عمرہ دونوں کا ہے، ان کے احرام تو پہلے سے بندھے ہو ئے ہیں، البتہ متمتع یعنی حجِ تمتع کر نے والا، جس نے عمرہ کر کے احرام کھول دیا تھا اور اسی طرح