تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے بٍے شمار جامع دعائیں منقول ہیں جو کسی وقت یا مقام کے ساتھ مخصوص نہیں وہ دعائیں ہر وقت مانگی جاسکتی ہیں اور ان دعاؤں کو الحزب الاعظم اور مناجا ت مقبول میں جمع کردیا گیا ہے عرفات میں ان کتابوں میں سے جس قدر چاہے دعائیں پڑھ لے ۔ بہت لمبا وقت ہو تا ہے اس میں بہت کچھ پڑھ سکتے ہیں اور مانگ سکتے ہیں ۔ عرفات سے مزدلفہ کو روانگی مزدلفہ عرفات سے مغرب کی طرف تین میل کے فاصلے پر ہے، آفتاب غروب ہو تے ہی مزدلفہ کے لئے روانہ ہو جائے ، راستہ میں ذکر اللہ اور تلبیہ میں مشغول رہے ، اس روز حجاج کے لئے مغرب کی نماز عرفات میں یا راستہ میں پڑھنا جائز نہیں ، نماز مغرب کو مؤخر کر کے عشاء کے وقت نماز عشاء کے ساتھ پڑھنا واجب ہے ، مزدلفہ پہنچ کر اول مغرب کے فرض پڑھے اور مغرب کے فرضوں کے فورا بعد عشاء کے فرض پڑھے، اور سنتیں اور وتر سب بعد میں پڑھے ۔ مزدلفہ میں مغرب و عشاء کی دونوں نمازیں ایک اذان اور ایک اقامت سے پڑھی جائیں اور مزدلفہ میں دونوں نمازوں کو اکٹھا پڑھنے کیلئے جماعت شرط نہیں ہے، تنہا ہو تب بھی اکٹھا کر کے پڑھے ۔ اگر مغرب کی نماز عرفات میں یا راستہ میں پڑھ لی ہے تو مزدلفہ میں پہنچ کر اس کا اعادہ کرنا یعنی دوبارہ پڑھنا واجب ہے، اگر عشاء کے وقت سٍے پہلے مزدلفہ پہنچ گیا تو ابھی مغرب کی نماز نہ پڑھے عشاء کے وقت کا انتظار کرے اورعشاء کے وقت