تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(ذرات) کے برابر ہوں یا بارش کے قطروں کے برابر ہوں یا ایام دنیا کے برابر ہوں تب بھی (اللہ تعالیٰ) ان کو دھو دے گا (یعنی معاف فرما دے گا) اور تمہارا جمرات کو کنکریاں مارنے کا ثواب تمہارے رب کے پاس ذخیرہ کے طور پر محفوظ کر دیا جاتا ہے، اور تم جب اپنے سر کے بال حلق کراتے ہو تو تمہارے لیے ہر بال کے بدلے جب وہ زمین پر گرتا ہے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے اور جب تم بیت اللہ کا طواف کرتے ہو تو تم اپنے گناہوں سے نکل جاتے ہو تم پر کوئی گناہ باقی نہیں رہتا۔ (روایت کیا ہے اس کو بیہقی نے دلائل نبوت میں اور بزار و طبرانی نے اور بزار کی سند کے جملہ راویوں کی توثیق کی، اور امام بیہقی نے بھی اس کو حسن قرار دیا ہے۔ اس حدیث کو ہم نے دلائل نبوت سے لیا ہے، حافظ منذری رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس حدیث کو بزار اور طبرانی کے حوالہ سے نقل کیا ہے، اس میں یہ اضافہ ہے کہ طواف کے بعد دو رکعتوں کا ثواب ایسا ہے جیسا کہ ایک عربی غلام کو آزاد کیا ہو۔) سفرِ حج و عمرہ اور جہاد میں وفات پانے والے کی فضیلتعن عبدالله بن عباس رضي الله عنهما قال: بينما رجل واقف مع رسول الله صلى الله عليه وسلم بعرفة إذ وقع من راحلته فأقصعته - أو قال: