تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہے،جس طواف میں مسنون ہے اسکو ہم نے اوپر بیان کردیا ہے۔ س : کیا طواف ِزیارت میں رمل واضطباع ہوگا ؟ ج :اگرکوئی شخص احرام سے حلال ہوئے بغیر طوافِ زیارت کررہا ہے اور اس نے پہلے سعی نہ کی ہو تو اس صورت میں رمل اور اضطباع دونوں کرنا ہوں گے۔ (غنیۃ الناسک ص۱۱۸) تنبیہ: طوافِ زیارت رمی وذبح و حلق کے بعد مسنون ہے ،اگر کوئی طواف پہلے کرلے گا طواف تو ادا ہوجاے گا لیکن سنت کی خلاف ورزی لا زم آئی گی جس سے بچنا چاہئے۔ استلام کا معنی س : استلام کا کیا معنی ہے ؟ ج : استلام کہتے ہیں حجر اسود کا بوسہ لینے کو یا اس کو ہاتھ لگانےکو ۔ رکن یمانی کا استلام کرتےوقت بیت اللہ کی طرف رخ کرنا س: رکن یمانی کا استلام یہ ہے کہ چہرہ منہ اور سینہ بیت اللہ شریف کے سامنے کئے بغیر صرف دونوں ہاتھ لگا ئیں، یا صرف داہنا ہاتھ لگائیں، کیایہ مسئلہ صحیح ہے؟ استلام کے وقت کچھ نہ کچھ حصہ تو بیت اللہ شریف کی طرف ہوجائے گا؟ ج: استلام رکن یمانی کے وقت استقبال بیت اللہ کرے ، لیکن استلامِ رکن