تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اندیشہ ہوتو طوا ف کے جس چکر میں ہے اسے وہیں چھوڑ دے اور نماز میں شامل ہوجائے، بعد میں اس جگہ سے اپنا طواف پورا کرلے جہاں سے چھوڑا تھا ۔ معذورشخص طواف کیسے کرے س : جو شخص ایسا مریض یا معذور ہو کہ طواف کرنے سے عاجز ہوتو کیا اسکی طرف سے کوئی نیابت کرسکتا ہے ؟ ج : نہیں اسکی نیابت نہیں ہوسکتی لیکن اسکو کھٹولہ پر اٹھا کر یاعربیہ( وہیل چیر) میں بٹھا کر طواف کر وایا جائے ۔ س : جو لوگ کھٹولہ پر اٹھا کر یاعربیہ( وہیل چیر) میں بٹھاکر طواف کراتے ہیں وہ لوگ اسکی اجرت لیتے ہیں اسکا کیا حکم ہے؟ ج : اسکی اجرت دینا اور کرانے والے کو اجرت لینا دونوں جائز ہیں ۔ س : عربیہ یا وھیل چیر میں بٹھاکر یا کھٹولہ میں اٹھاکر طواف کرانے والا اگر اپنے طواف کی نیت بھی کرلے تو کیا کرانے والے کابھی طواف ہوجائیگا ؟ ج : جی ہاں اگر نیت کرلی ہے تو اسکا طواف بھی ہوجائیگا ۔ س : جس کو کھٹولہ میں اٹھا کر طواف کرایا جارہاہے وہ بے ہوشی کی حالت میں ہے تو اسکی نیت کے بارے میں کیا حکم ہے؟ ج : اٹھا نے والا اسکی طرف سے نیت کریگا ۔ مسجدِحرام کی حدودکےباہرسےطواف کرنےکاحکم س : اگر کسی نے مسجدِ حرام کے باہر سے طواف کیا تو کیا طواف ہوجائیگا ؟ ج : جی نہیں طواف نہیں ہوگا ، کیونکہ مسجدِ حرام کی حدودکے اندر طواف