تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۱) شروع میں بسم اللہ پڑھنا ۔ (۲) تین سانسوں میں پینا ۔ (۳) سانس لیتے وقت برتن کو منہ سے ہٹا لینا ۔ (۴) قبلہ رخ ہونا، جیساکہ حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہمانے طریقہ بیان فرمایا۔ (۵) خوب سیر ہوکر پینا ۔ (۶) کوئی بھی دنیاوآخرت کی خوبی حاصل ہونے کی نیت کرکےپینا کیونکہ آب زمزم کے بارے میں ارشاد نبوی ہے:(ماء زمزم لما شرب له ) ترجمہ: ماء زمزم جس لئے پیا جائے وہ حاصل ہو جاتاہے۔ (۷) آخرمیں الحمد اللہ کہنا ، اور اگر ہر سانس پرالحمد اللہ کہا جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔ (۸) الحمد للہ کہنےکےبعد یہ دعا پڑھنا : ((اللهم انی اسئلک علماً نافعاً ورزقاً واسعاً و شفاءً من کل داء )) ، یہ دعا حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ثابت ہے اوربعض حضرات سے ((واغسل به قلبي واملأہ حکمتاً وإیماناً )) بھی منقول ہے۔ (۹) اگر پہلے سے کھڑا ہوا ہے تو کھڑے ہوکر پی لے،جیساکہ رسول اللہ ﷺ نے نوش فرمایا، اور اگر بیٹھا ہوا ہے تو کھڑے ہوکر پینے کا تکلف نہ کرے، کیونکہ ایسا کرنا ثابت نہیں۔ بعض فقہی مسائل متعلقہ آبِ زمزم آ ب زمزم سے وضو کرنا