تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مسئلہ: عورت اپنے دودھ شریک بھائی کے ساتھ حج کو جاسکتی ہے ۔ (فتاوی محمودیہ ج۳/۱۸۹) بیٹی کا سسر مسئلہ: عورت کا بیٹی کے سسر کے ساتھ حج کو جانا جائز نہیں ہے کیونکہ وہ محرم نہیں ہے ۔ ممانی کےساتھ سفر حج مسئلہ : ممانی شرعا محرم نہیں ، اس لئے وہ شوہر کے حقیقی بھانجے کے ساتھ حج پر نہیں جاسکتی ہے ۔ عورت کا کسی دوسری عورت کےساتھ حج کوجانا مسئلہ: عورت کاکسی ایسی عورت کے ساتھ سفر حج کرنا جس کا شوہر ساتھ ہو ، یا ایسی خاتون کے ساتھ جانا جس کے ساتھ اس کا محرم ہو جائز نہیں ہے ۔ ( آپ کے مسائل ج۴/۸۶) پیر کے ساتھ سفر حج مسئلہ:پیر غیر محرم کےساتھ عورت کو حج کا سفرجائز نہیں ہے۔ عورت کا ملازم مسئلہ: عورت کا ملازم محرم نہیں ہے اس لئے اس کے ساتھ سفر حج یا کوئی سفر تنہاجائز نہیں ہے ۔ اس کے ساتھ تنہا سفر کرنے سے سخت گنہگار ہوگی ۔