تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بھی تھی پیدل جانا تھا کیونکہ سواری نہیں مل رہی تھی ، بندہ نے زمزم پیا اور نیت کی میری تھکن دور ہوجائے اور قوت ونشاط آ جائے ، تین گلاس زمزم پیا بحمدللہ تعالیٰ فوراًقوت ونشاط پیدا ہوگئ ، گو یا کہ تھکن تھی ہی نہیں ۔ بندہ پیدل چل کرحفائر کا پہاڑ عبور کرکے شارع منصورپہنچا ، گاڑی میں بیٹھا اورجدہ روانہ ہوگیا ، آب زمزم کی عجیب برکت ہے ۔ {…تیسرا قصہ…} ایک مرتبہ ۱۴۲۵ھ میں بندہ مدینہ منورہ سےمکہ مکرمہ حاضرہوا ، بلیڈ پریشرکی پہلے سے کچھ شکایت تھی لیکن معمولی سی تھی ، اچانک سر چکرانے لگا ،آنکھوں کے نیچے اندھیرا آیا ،بندہ شامیہ میں حرم شریف کے بالکل قریب ٹھرا ہوا تھا فوراً حرم شریف حاضر ہوا ، اور بلیڈپریشرسے نجات حاصل ہونے کی نیت سے زمزم شریف سیرہوکر پیا ، الحمد للہ بندہ شفایاب ہوگیا ۔ {…چوتھا قصہ…} ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں مزرعۃ الدہلوی میں ایک پروگرام رکھا گیا ،جنوب افریقہ سے مفتی محمد زبیر صاحب تشریف لائے ہوے تھے ، اس میں حضرت مفتی صاحب کے بیان کانظم تھا اور بندہ سے بھی بیان کرنے کی فرمائش کی گئ تھی ، بندہ نے مسجد نبوی شریف میں اس نیت سے زمزم پیاکہ یا اللہ ! میرے بیان میں اثر