تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : إن لم يکن العلماء أولياء الله فليس لله ولی اگر علماءکرام اللہ کے اولیاء نہیں تو پھر اللہ کا کوئی ولی ہی نہیں، یعنی ولایت بغیر علم شریعت کے حاصل ہی نہیں ہوتی۔حقیقی اولیاء علماء ربانیین ہی ہیں۔ اللہ کے ولی پہچان یہ ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کا متبع ہوتا ہے وہ اپنی خواہشات کو رسول اللہ ﷺ کے احکام پر قربان کردیتا ہے قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: لا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَكُونَ هَوَاهُ تَبَعًا لِمَا جِئْتُ بِهِ (شرح السنہ)تم میں سے کوئی مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک اپنی خواہش کو میرے لائے ہوئے دین کے تابع نہ کردے۔ اتباع سنت سب سے بڑی کرامت ہے اور اتباع سنت سب سے بڑی کرامت ہے اور یہی تقوی ہے:{إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ} [الأنفال: 34] اس(اللہ)کے ولی تو صرف متقی ہیں اگرچہ اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے{وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا } [النساء: 69] اور جو لوگ اللہ کی اور اسکے رسول ﷺ کی فرمانبرداری کرتے ہیں سو