تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کے فضائل وآداب ومسائل جمع کئے ہیں اور ساتھ ساتھ ان حضرا ت کے واقعا ت بھی لکھ دیئے ہیں جو اس مبارک پانی کو پی کر بفضل اللہ تعالیٰ شفایاب ہوئے اور اہل اللہ کی اس پانی کو پیتے وقت کیا کیا نیتیں تھیں ؟اور اس دور کے بھی چند واقعات لکھ دئے ہیں،اور بندہ نے اس کتاب کے لکھنے میں شیخ سائد بکداش کی کتاب ’’فضل ماء زمزم‘‘ سے بھی استفادہ کیا ہے ، اللہ تبارک وتعالیٰ سے عاجزانہ دعا ہے کہ بندہ کے اس رسالہ کو اوردیگر تمام تالیفات کو قبول فرمالیں اور ان کا نفع ہر عام وخاص کو پہنچا دیں ۔وصلیٰ اللہ وسلم وبارک وأنعم علیٰ إمام الأنبیاء والمرسلین وعلیٰ آله الطیبین الطاهرین وعلیٰ صحابته أجمعین ومن تبعهم بإحسانٍ إلیٰ یوم الدین۔العبد الفقیر إلیٰ اللہ تعالیٰ عبد الرحمن الکوثر عفا اللہ عنه وعافاه وجعل آخرته خیرا من أولاہ ابن حضرت مولانا مفتی محمد عاشق الٰهی بلند شهر ی مهاجرمدنی آب زمزم کے مبارک نام زمزم : اس مبارک پانی کا سب سے مشہور نام زمزم ہے ،زمزم کے معنی بہت زیادہ پانی کے ہیں جب زمزم کا پانی ظاہر ہوا تو بہت تیزی سے ظاہر ہوا،جب ظاہر ہوا تو اس میں ایک اواز بھی تھی۔واللہ تعالیٰ أعلم برکۃ : یعنی نہایت برکت والاپانی ،اسکو پینے سے کیونکہ بہت برکتیں حاصل ہوتی ہیں اسلئے اس کانام برکت بھی رکھاگیاہے ۔