تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وسلم حتی تخلل بالعباء رضی اللہ تعالیٰ عنک وارضاک احسن الرضا وجعل الجنة منزلک ومسکنک ومحلک ومأواک .’’ اگر صلوۃ وسلام کی جگہ ازدحام ہو تو مختصر الفاظ کہکر آگے بڑھ جائے ۔مختصر الفاظ یہ ہیں ۔السلام علیک یا ابابکر الصدیق خلیفةرسول اللہ ﷺ و رحمةاللہ و برکاته ۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر سلام پیش کرنے کے بعد دائیں طرف کو اور دو قدم ہٹے اور یہاں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر یوں سلام پیش کرے: السلام علیک یاأمیر المؤمنین عمر بن الخطاب ، السلام علیک یا ناطقاً بالعدل والصواب ، السلام علیک یا شهید المحراب ، السلام علیک یا مظهر دین الإسلام ، رضي اللہ تعالی عنک وأرضاک أحسن الرضا وجعل الجنة منزلک ومسکنک ومحلک ومأواک . وضاحت:ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورحضرات شیخین کی خدمت میں سلام پیش کرنے کے جوصیغے لکھے ہیں یہ لوگوں کی آسانی کے لئے لکھدئے ہیں ان صیغوں کے ساتھ صلاۃ وسلام پیش کرنا ضروری نہیں جس کو جو صیغے یاد ہوں ان صیغوں سے سلام پیش کر سکتا ہے ۔ (۸۲) صلاۃ وسلام پیش کرتے ہوئے آواز پست ہو ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آواز بلند کرنا انتہائی بے ادبی ہے ،اوراعمال اکارت ہونے کا سبب ہے۔ اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے:يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ ( الحجرات ٢)