تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اکٹھے کئی طواف کرنے کے بعد جائز وقت میں سب طوافوں کے نفل ادا کرسکتا ہے ۔(غنیۃ ص ۱۱۶،۱۱۷) طواف کےبعدزمزم پینا اورسرپر ڈالنا پھر استلام کے بعدسعی کی طرف روانہ ہونا طواف کے دو رکعت پڑھنے کے بعد زمزم پینا اور سر پر ڈالنا مستحب ہے۔جیسا کہ حضرت جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ان النبی ﷺ رمل ثلاثة اشواط من الحجر الی الحجر، وصلیٰ رکعتین ، ثم ذهب الیٰ زمزم فشرب منها ، وصب علیٰ رأسه ، ثم رجع فاستلم الرکن ، ثم رجع الیٰ الصفا فقال :(( ابدؤ وا بمابدأ اللہ عزوجل به )) . رواہ احمد بإسناد جید . ترجمہ :حضرت جابررضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺنے (طواف کے)تین چکروں میں حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کیا(اور باقی چار چکر بغیر رمل کے کئے )، پھر دورکعتیں ادا فرمائیں ،پھر حجر اسود کی طرف تشریف لے گئے، پھر زمزم کی طرف تشریف لے گئے سو اس میں سے نوش فرمایا ،اور اپنے سر پر ڈالا ، پھر واپس تشریف لائے اور حجر اسود کا استلام فرمایا ،پھر صفاکی طرف تشریف لے گئے اور فرمایا کہ’’ ابتدا کرو اس سے جس سے اللہ عزوجل نےابتدا فرمائی۔(رواہ احمد وسندہ جید ) اس سے معلوم ہو اکہ طواف ادا کرنے کے بعد مقام ابراھیم کے پیچھے دو رکعت ادا کرنے کے بعد اور اب زمزم نوش کرنے اور اپنے سر پر ڈالنے کے بعد ایک اور