تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تین مساجد کے علاوہ رخت سفر نہ باندھا جائے سوائے تین مساجد کے(تین مساجد یہ ہیں):مسجد حرام، مسجد رسول (ﷺ) اور مسجد اقصیٰ۔ فضیلت نمبر۲۱مسجد نبوی شریف میں ایک ایسا باغ ہے جو جنت کے باغوں میں سے ہےعن عبد اللہ بن زید المازنی رضى الله عنه أن رسول اللہ ﷺ قال : ((ما بین بیتي ومنبري روضة من ریاض الجنة) (رواہ البخاری: حدیث نمبر ۱۱۹۶و ۱۸۸۸،کتاب فضائل المدینةباب فضائل المدینہ) ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن زید المازنی رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے ۔ فائدہ: اس حدیث میں میرے گھر سے مرادحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا حجرہ شریفہ ہے جس میں آنحضرت ﷺ ابھی آرام فرمارہے ہیں۔ فضیلت نمبر۲۲،۲۳،۲4مسجد نبوی شریف میں چالیس نمازوں کی فضیلت