تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عرفات سے مزدلفہ روانگی مزدلفہ سے مغرب کی طرف سے تین میل کے فاصلے پر ہے، آفتاب غروب ہوتے ہی مزدلفہ کے لئے روانہ ہو جائیں، راستہ میں ذکر اللہ اور تلبیہ میں مشغو ل رہیں، اس روز حجاج کے لئے مغرب کی نماز عرفات میں یا راستہ میں پڑھنا جائز نہیں کہ نماز مغرب کو موخر(لیٹ) کر کے عشاء کے وقت نماز عشاء کے ساتھ پڑھنا واجب ہے، مشعر ِحرام کے پاس اللہ تعالی کا ذکر کرنا رب العزت و الجلا ل کا ارشاد عالی ہےلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ فَإِذَا أَفَضْتُمْ مِنْ عَرَفَاتٍ فَاذْكُرُوا اللَّهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَاكُمْ وَإِنْ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلِهِ لَمِنَ الضَّالِّينَ [البقرة١٩٨] ترجمہ :پھر جب تم عرفات سے واپس ہو تو اللہ کو یاد کرو مشعر حرام کے نزدیک ، اور اس کو یاد کرو جیسا کہ اس نے تمہیں ہدایت دی ، اور حقیقت میں بات یہ ہے کہ تم اس سے پہلے محض ناواقف تھے ۔ آیت کریمہ میں عرفات سے واپس ہو کر مزدلفہ میں اللہ کا ذکر کر نے کا حکم فرمایا المسعر الحرام مزدلفہ میں ایک پہاڑ ہے جس کا نام جبل قزح ہے ، مزدلفہ ساری جگہ وقول کی ہے ، البتہ المشعر الحرام کے قریب وقوف کرنا افضل ہے ، آنحضرت صلی