تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فضیلت نمبر۷،۸،۹،۱۰،۱۱،۱۲ انصارِ مدینہ کی صفات اور فضیلت اللہ تعالیٰ شانہ نے ارشاد فرمایاوَالَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِمَّا أُوتُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (سورة الحشر:۹) ترجمہ:اور جن لوگوں نے اپنا ٹھکانہ دار اور ایمان (یعنی مدینہ) کوان سے( یعنی مہاجرین کی آمد سے) پہلے بنالیا ، یہ حضرات اس سے محبت کرتے ہیں جو ان کی طرف ہجرت کرکے آئے، اور اپنے سینوں میں اس مال کی وجہ سے کوئی حاجت محسوس نہیں کرتے ، اور اپنی جانوں پر (ان مہاجرین کو) ترجیح دیتے ہیں،اگرچہ خود انھیں حاجت ہو ، او رجوشخص اپنے نفس کی کنجوسی سے بچادیاگیا سو یہ وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔ تفسیر: آیت بالا میں انصار مدینہ کی چھ فضلتیں بیان فرمائی گئی ہیں- ۱۔ انہوں نے اپنا ٹھکانا مدینہ کو مہاجرین کی ہجرت کرنے سے پہلے ہی بنا لیاتھا۔ ۲۔اور وہ ایمان پر مضبوطی سے جمے رہے ۔ ۳۔جو حضرات صحابہ ان کی طرف ہجرت کرکے آئے ان سے محبت کرتے ہیں۔ ۴۔اور اپنی جانوں پرحاجت مندوں کو ترجیح دیتے ہیں۔اگرچہ خود انہیں حاجت ہو۔