تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
دواۃ میں ڈالا اور اس دواۃ کی روشنائی سے میں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے کے بعد سورۃ الحشر کی آخری تین آیات لکھیں اور سورۃ الإسراء کی آیت نمبر ۸۶ لکھی پھرمیں نے بارگاہ رب العزت میں عرض کیا کہ اے اللہ آپ کے نبی محمد ﷺ نے فرمایاہے ‘‘ ماء زمزم لما شرب لہ ’’ کہ آب زمزم جس لئے پیاجائے وہ پورا ہوجاتاہے اور یہ قرآن آپکا کلام ہے پس مجھے شفاء دیدیجیے اپنی عافیت کے ساتھ ، پھرمیں نے اسکو آب زمزم سے گھولا اور پی لیا پس مجھے عافیت مل گئی اورفالج کے مرض سے بإذن اللہ نجات مل گئی۔ امام زین الدین العراقی رحمۃ اللہ علیہ کاقصہ امام المحدثین حضرت زین الدین رحمۃ اللہ علیہ نے آب زمزم مختلف نیتوں سے پیا ،انکے پیٹ میں تکلیف تھی اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے پیا اللہ تعالیٰ نے نجات عطافرمادی شفایاب ہوگئے۔ (شفاء الغرام ) احمد بن عبد اللہ الشریفی رحمۃ اللہ علیہ کا شفاپانا امام تقی الدین فارسی رحمۃ اللہ علیہ نے شفاء الغرام میں لکھاہے کہ شیخ احمد بن عبد اللہ الشریفی نابینا ہوگئے تھے ، انہوں نے ماء زمزم بینائی واپس آجانے کی نیت سے پیا پس (بفضل اللہ تعالی)بنائی واپس لوٹ آئی ۔ علامہ ابن قیم کا آب زمزم پی کر شفایاب ہونا علامہ ابن قیم کابیان ہے کہ میں نے آب زمزم کئی امراض سے نجات حاصل ہونے کی نیت سے پیا سواللہ تعالی نے مجھے اپنے حکم سے ان امراض سے نجات