تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کا ایک گناہ معاف فرما دیتے ہیں، یا اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں۔ فائدہ: حدیث شریف سے یہ مستنبط ہو رہا ہے کہ حاجی جتنی دور سے حج کے لیے آئے گا اتنا ہی زیاہ اجر و ثواب پائے گا اور زیادہ سے زیادہ گناہوں کا کفارہ ہو گا اور خوب درجات بلند ہوں گے، لہٰذا دور دراز سے آنے والے حجاج کرام کو اس حدیث کو بار بار پڑھنا چاہیے کہ فضیلت کا علم رہے اور اعمال حج خوب ذوق و شوق سے اور اللہ تعالیٰ کی محبت کاملہ کے ساتھ ادا ہوں۔ وباللہ التوفیق حاجی کی اور جس کيلئے حاجی استغفار کرےمغفرت کر دی جاتی ہےعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يغفر للحاج ولمن استغفر له الحاج» رواه البزار وابن خزيمة والحاكم إلا أنهما قالا: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم: «اللهم اغفر للحاج ولمن استغفر له الحاج» قال الحاكم: صحيح على شرط مسلم. ووافقه الذهبي. (11) ترجمہ:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حاجی کی اور جس کے لیے حاجی استغفار کرے مغفرت کر دی جاتی ہے۔ یہ بزار کی روایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(11)كشف الأستار حديث نمبر١١٥٥، صحيح ابن خزيمه حديث نمبر٢٥١٦، والمستدرك للحاكم ج١ ص٤٤١