تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اگرکوئی عورت بھیڑ کی وجہ سے واجب وقوفِ مزدلفہ ترک کردے اورصبح صادق سے قبل ہی مزدلفہ سے منیٰ چلی جائے، تو ایسے عورتوں پر وقوفِ مزدلفہ چھوڑدینے سے کوئی دم وغیرہ لازم نہ ہوگا۔عن عُبَيْدِ اللہ بن أبي يَزِيدَ سمع ابن عَبَّاسٍ رضي الله عنهما يقول أنا مِمَّنْ قَدَّمَ النبي صلى الله عليه وسلم لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةِ في ضَعَفَةِ أَهْلِهِ . (تاہم اگر کوئی غیر معذور مرد عورت کے ساتھ کسی وجہ سے وقوفِ مزدلفہ ترک کردے تو اس پر حسبِ قاعدہ جزاء لازم ہوگی) مسائلِ حیض ونفاس حالتِ حیض ونفاس میں احرام سےمتعلقہ مسائل سوال: خواتین حیض کے دوران حج کے اور افعال کیسے ادا کریں۔ جواب: خواتین حیض میں حج کے سارے افعال ادا کریں، صرف طواف کرنا منع ہے۔ لقوله صلی الله علیه وسلم افعلي ما یفعل الحاج غیر ان لا تطوفي بالبیت . ( مؤطا ۴۱۱) صحیح البخاري ج۱/۸۱ ) و فی الغنية متمسکا بهذا الحدیث و حیضها لا یمنع نسکا إلا الطواف . ( ص ۹۵) اور سعی کیونکہ طواف کے تابع ہے اس لئے طواف سے پہلے سعی کرنا بھی درست نہیں ہے ، اورنماز تواس حالت میں معاف ہےہی چاہے حج ہویا غیرحج۔ سوال : جو خاتون حالتِ حیض میں ہو تو وہ احرام کیسے باندھے؟ جواب: احرام کا ارادہ ہو اورحیض آرہا ہو تو غسل کرکے قبلہ رخ بیٹھ کر چہرہ سے