تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ترجمہ:اب یہ مدینہ کے عالم کون ہیں جن کے بارے میں اس حدیث شریف میں خوشخبری دی گئی ہے ؟ امام ترمذی نے نقل کیا ہے کہ حضرت ابن عیینہ نے فرمایا کہ یہ امام مالک بن انس ہیں، اور حضرت اسحاق بن موسیٰ کا بیان ہے کہ ابن عیینہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ وہ حضرت عبد العزیز بن محمد بن عمری زاہد ہیں، اورحضرت يحيى بن موسیٰ امام عبد الرّزاق رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کرتے ہیں کہ وہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور عبد العزیز بن عبد اللہ رحمۃ اللہ علیہ ہیں جو حضرت عمر رضى الله عنہ کی اولاد میں سے ہیں دونوں ہیں۔ فضیلت نمبر۶5مدینہ منورہ محفوظ قلعہ ہےعن جابر بن عبد اللہ رضى الله عنه أن رسو ل اللہ ﷺ قال : ((رأیت کأنی فی درع حصینة ، ورأیت بقراً منحرة ، فأولت أن الدرع الحصینة المدینة، وأن البقرة نفر واللہ خیر )) ․( مسند الإمام أحمد ( ۳ /۳۵۱) باسناد صحیح )