تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۸) اچھے رفقاء تلاش کرنا حج وعمرہ کا سفر شروع کرنے سے پہلے صالحین کی جماعت کے ہمراہ سفر کرنا اختیار کرے کیونکہ صالحین کے ساتھ حج کرنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ حج مبرور نصیب ہوگا اور ان صالحین کے اعمال واقوال وکردار سے متأثر ہوگا کیا بعید ہے کہ یہ سفرِ حج یا سفرِعمرہ علماء وصلحاء کی رفاقت کی وجہ سے پوری زندگی میں تعلق مع اللہ حاصل ہونے کا ذریعہ بن جائے ، حدیث شریف میں فرمایا کہ : ‘‘«إنما مثل الجلیس الصالح والجلیس السوء کحامل المسک ونافخ الکیر فحامل المسک اما أن یحذیک واما أن تبتاع منہ ریحاً طیبة ونافخ الکیر اما أن یحرق ثیابک واما أن تجد منه ریحاً خبیية»’’(رواہ البخاری ومسلم) ترجمہ: بے شک نیک ساتھی کی مثال اور بُرے ساتھی کی مثال مشک والے اور بھٹی جھونکنے والے کی ہے مشک والا یا تو تمہیں (ہدیہ) دے دیگا یا تم اس سے خرید لو گے یا اس کے پاس سے تم خوشبو پالوگے ، اور بھٹی جھونکنے والا تو تمہارے کپڑے جلادیگا یا تمہیں اسکے پاس سے بدبو محسوس ہوگی ۔ (۹)سفرِحج وعمرہ سےپہلے تمام گناہوں سےسچی توبہ کرنا توبہ کی چار شرطیں ہیں: (۱) جن گناہوں میں مبتلاء ہے ان کو فوراً چھوڑدے۔ (۲) اس بات کا عزم کرے کہ ان شاء اللہ آئندہ گناہ نہ کروںگا۔ (۳) جو پہلے گناہ ہوگئے ہیں ان پر نادم ہونا۔ (۴) حقوق اللہ اورحقوق العباد جو ذمہ میں ہیں ان کی ادائیگی کا عزم کرنا لازم ہے جو خواتین حج کو آ رہیں ہیں تو ساس بہو میں جو جگڑے