تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشادفرمایا : بے شک بخارجہنم کی لپٹ میں سےہےسو اسکو آبِ زمزم سے ٹھنڈا کرو۔ قربِ قیامت تک ماء زمزم کا بقاء اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے قریب تمام زمین سے میٹھا پانی خشک کردیں گے،مگر زمزم کا پانی اس وقت بھی باقی رہے گا۔(اخبارِ مکہ للفاکھی) آبِ زمزم کو دیکھنابھی عبادت ہے فاکہی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت مکحول رحمۃ اللہ علیہ کے طریق سے مرسلا حدیث نقل کی ہے :(( النّظرُ فی زمزمَ عبادة وهیَ تحُطُّ الخطایَا)) ترجمہ:زمزم کی طرف نظرکرنا عبادت ہے اور وہ گناہوں کو مٹاتاہے ۔ (رواہ الفاکهی فی اخبار مکة مرسلا) فائدہ : علماء نے لکھا ہے کہ زمزم کو دیکھنا عبادت اس طرح ہیکہ جب کوئی آب زمزم کو دیکھتا ہےٍ تو اللہ تعالی کی قدرت کا مشاہدہ کرتا ہے اور اللہ تعالی کی آیات میں اس کو تدبر حاصل ہو تا ہے ۔ اور زمزم کی عجیب و غریب فوائد کا استحضار ہو تا ہے جو کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہے لہذا زمزم کو دیکھنا عبادت ہوا ۔ واللہ تعالی اعلم آبِ زمزم پینے کے آداب آب زمزم پینے کے متعدد آداب ہیں جوذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔