تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فضیلت نمبر۳۳ رسول اللہ ﷺ کا ہر ہفتہ کو سواری پر یا پیادہ مسجد قباءتشریف لےجاناعن ابن عمر رضی اللہ عنهما قال: کان النبی ﷺ یأتي مسجد قباء کل سبت ماشیاً وراکباً وکان عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنهما یفعله ․ متفق علیه واللفظ للبخاری (البخاری (رقم۱۱۳۵)، المسلم رقم (۱۳۹۹)، کتاب الحج ، باب فضل مسجد قباء وفضل الصلاة فیہ وزیارتہ) ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کا معمول تھا کہ آپ ﷺ ہفتہ کے روز کبھی پیدل کبھی سواری پر مسجدِ قباء تشریف لاتے تھے، اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسا ہی کرتے تھے۔وعن عبد اللہ بن قیس بن مخرمة قال: أقبلت من مسجد بني عمرو بن عوف بقباء علی بغلة لي قد صلیت فیه ، فلقیت عبد اللہ بن عمر ماشیاً فلما رأیته نزلت عن بغلتي ثم قلت أرکب ای عم ، قال ای ابن أخي لو أردت أن أرکب الدواب لرکبت ، ولکني رأیت رسول اللہ ﷺ یمشي إلی هذا المسجد حتی یأتي فیصلي فیه فأنا أحب أن أمشي إلیه کما رأیته یمشي قال فأبیٰ أن یرکب ومضی علی وجهه ․رواہ أحمد بإسناد حسن (۲۱۱۹) رقم (۵۹۹۹) (وقد صرح ابن اسحاق بالسماع ، ویشہد لہ حدیث عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما المروی فی الصحیحین الذی مر آنفاً) ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن قیس بن مخرمہ فرماتے ہیں کہ میں مسجد بنی عمرو بن عوف سے اپنے خچر پر قباء کی طرف جانے کے لئے نکلا، اور نماز پڑھنے کے بعد راستہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے میری ملاقات ہوئی وہ پیدل