تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کوئی کفارہ ہے ۔ دوسری عورت سے جوں پکڑوانا اگر حالتِ احرام میں کسی عورت نے دوسری عورت سے کہا کہ میری جویں پکڑکر ماردو یا اپنا کپڑا اتارکر دیا کہ اس میں جو جویں ہیں انہیں مارڈالو اور اس دوسری عورت نے اس کی جویں ماردیں،تو محرمہ عورت جس نے جوں مارنے کا حکم کیا ہے اس پر جزا واجب ہوگی۔ولو قال لحلال ٳدفع عني هذا القمل ،ٲو ٲمرہ بقتلھا ،ٲو ٲشار ٳلیھا ٲودفع ٳلیه ثوبه لیقتل ما فیه ، فقتلھا فعلیه الجزأء . (غنية الناسک ۲۹۰) محرمہ عورت کا دوسری عورت کی جوں مارنا اگر محرمہ عورت نے دوسری عورت کی جوں ماری یا زمین پر پھنکی ہوئی جوں ماری، تو اس پر کوئی جزاء لازم نہیں ہوتی۔ ٳذاقتل المحرم قمل غیرہ لا شیء عليه . (غنیۃ الناسک۲۹۰) حالتِ احرام میں میاں بیوی کےبوس وکنارکرنےپرجزاء سوال: اگر میاں بیوی دونوں حالتِ احرام میں ہوں اور خاوند اپنی بیوی سے بوس و کنار کر لے تو کیا جزا ہو گی ؟ جواب : حالتِ احرام میں شہوت کے ساتھ مرد اپنی بیوی کے ساتھ بوس وکنار کرلے تو ایسی صورت میں انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو دونوں صورتوں میں جزاء میں ایک دم دینا لازم ہےو لو عانقھا بشھوۃ یجب علیه الدم ٲنزل ٲم لم ینزل ۔ (تاتار خانیہ ج۲/ ۴۹۹)