تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یمانی(یعنی اس کو ہاتھ لگانے) کے بعد فوراً استقبال بیت ختم کرکے اپنا بایاں کاندھا بیت اللہ شریف کی طرف کرلے، غنیۃ الناسک میں ہے ص۶۰لیس شیء من الطواف یجوز عند نا مع استقبال البیت فإذا استقبله عند استلام أحد الرکنین ینبغی أن یقر قدمیه فی موضعهماحالة الاستقبال .الخ واللہ تعالی اعلم ۔ (احسن الفتاوی ج۴/ص ۵۵۷) حجرِ اسود کا بوسہ لینے کی فضیلت س : حجر ِاسود کا بوسہ لینا کیا فضیلت رکھتا ہے اسکے بارے میں ہمیں احادیث کی روشنی میں بتائیں ۔ ج : حجر اسود کا بوسہ لینا بڑی فضیلت والا عمل ہے ۔ حدیث شریف میں ہے: عن ابن عباس رضی الله عنهما قال قال رسول اللهﷺ : لیبعثن الله هذا الرکن یوم القیامة له عینان یبصر بهما ولسان ینطق به یشهد على من استلمه بحق . (صحیح ابن خزیمة رقم: ۲۷۳۵) ترجمہ:حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اس رکن (یعنی حجر اسود)کو اللہ(تعالیٰ ) قیامت کے دن اس حال میں اٹھائیں گے کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا ، اور زبان ہوگی جس سے وہ بولے گا، گواہی دے گااس کے حق میں جس نے اس کا استلام حق کے ساتھ کیا ہو ۔ (استلام سے مراد بوسہ لینا ہے اور حق کے ساتھ کا مطلب یہ کہ ایمان وتصدیق کے ساتھ یہ استلام کیا ہو)