تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ج : وہ اپنی نیت خود کرے اسکوسمجھا دیا جائے اور الفاظ بتادیئے جائیں ۔ عمرہ کی کثرت سےکثرتِ طواف افضل ہے س : حج وعمرہ سے فارغ ہونے کے بعد لوگ بکثرت عمرے کرتے ہیں انکے بارے میں کیا فرمان ہے ؟ ۔ ج : کثرت سے عمرے کرنا بھی اگرچہ ثواب کا کام ہے لیکن زیادہ عمرے کرنے کی بہ نسبت زیادہ طواف کرنا افضل ہے ( کوئی شخص تنعیم جائے اور وہاں عمرہ کا احرام باندھے پھر وہاں سے واپس آئے اور طواف وسعی کرے اور حلق یا قصر کرے تو اتنے وقت میں وہ ایک ہی طواف کرسکے گا یعنی عمرہ کا طواف ، لیکن اگر عمرہ نہ کرتا تو اتنے وقت میں دس بیس طواف کرلیتا ، لہٰذ۱ طواف کے زیادہ کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے ) ۔(غنیۃ الناسک ۲۰۰)عن ابن أبي نجيح ، عن مجاهد ، قال : « ماء زمزم لما شرب له ، إن شربته تريد شفاء شفاك الله ، وإن شربته لظمأ أرواك الله وإن شربته لجوع أشبعك الله ، وهي هزمة جبريل بعقبه وسقيا الله إسماعيل عليه السلام