تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور وہ اجازت بھی نہ دیں تو نفلی حج کو جانا جائز نہیں ۔ واﷲ تعالیٰ اعلموفی المضمرات الإتیان بحج الفرض أولی من طاعة الوالدین.( مناسک ملا علی قاری ص ۹) شوہر پر حج فرض ہونے سے عورت پرحج فرض ہونے کاحکم سوال: کیاشوہرپرحج فرض ہونےسےعورت پربھی حج فرض ہوجاتاہے؟ جواب: شوہر پر حج فرض ہونے سے عورت پر حج فرض نہیں ہوتا۔ (جب اسکے پاس ذاتی مال اتنا ہوجائےکہ اپنا اوراپنے محرم کاخرچہ اٹھا سکے تب حج فرض ہوگا) شوہر اس کو ازخودکرادے تو اسکا احسان ہے۔ شیر خوار بچہ کی وجہ سے شوہر بیوی کوحج سے منع کرے تو کیاحکم ہے ؟ سوال: ایک شخص حج فرض ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اس کی بیوی جو کہ حج کی استطاعت رکھتی ہے اس کے ساتھ حج کرنا چاہتی ہے ، شوہر کہتا ہے چونکہ میرا بچہ ابھی تمہارا دودھ پیتا ہے ، ریل جہاز ، بس کی سواری پر جانا ہے اندیشہ ہے کہ بچہ کو ضرر پہنچے ، اس لئے تم اپنا ارادہ ملتوی کردو ، ان شاء اللہ تعالی ہم بڑے بیٹے کے ساتھ حج کروادیں گے ، دریافت طلب امر یہ ہے کہ صورت ِ مسئولہ میں چھ ماہ کے بچہ کے ضرر کی وجہ سے حج کو مؤخر کرنے کا عذر ہوسکتا ہےیا نہیں؟ اور شوہر بیوی کو حج سے روک دے تو کیا گناہگار ہوگا؟