تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اٹھالیتے ہیں ۔ (۶۸)راستوں میں بیٹھ کرراستوں کوتنگ نہ کرنا بہت سے حجاج کرام کو دیکھا گیا ہے کہ پیدل چلنے والے راستہ میں ڈیرہ لگا لیتے ہیں اور کچھ جمرات کے آس پاس بیٹھے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے راستہ بہت تنگ ہوجاتا ہے اور دوسرے حجاج کرام کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اور مسلمانوں کو تکلیف دینا یا اسکا سبب بننا حرام ہے اور حرام کا ارتکاب جان بوجھ کر کرنے والے کا حج مبرور کیسے بنے گا ؟ لہٰذا ایسی حرکت سے سخت پرہیز کی جائے ۔ (۶۹) جب سفرمیں رات ہوجائے تو یہ پڑھے جب سفرمیں رات ہوجائے تو یہ دعا پڑھنی مسنون ہے: (( یاأرضُ ربِّی وربُّکِ اللہُ ،أعُوذُ بِاللہِ مِنْ شَرِّکِ وَشَرِّ مَافِیْکِ وشَرِّ مَاخُلِقَ فِیْکِ ، وَشَرِّ مَایَدُبُّ عَلَیْکِ ،وأعُوذُ بِاللہِ مِن أسَدٍ وَأسْوَدَ ، وَمِن الحَیَّةِ والعَقْربِ، وَمَن سَاکِنِ البَلَدِ ومِن والدٍ وما وَلَد )). رواہ أبوداود عن إبن عمررضي اللہ عنهما مرفوعاً. (۷۰) جب کسی منزل یامقام پراترےتو یہ پڑھے(( أعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التّامّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ )) فرمایارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو کسی منزل پر اُترکر مذکورہ بالاکلمات پڑھ لے تو وہاں سے روانہ ہونے تک اُسے کوئی چیز ضرر نہ دےگی۔(مسلم،ترمذی ،نسائی ،ابن ماجہ، احمد وغیرہ عن خولہ بنت حکیم)