تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہ کر سکے گی تو بھی ذوالحلیفہ سے حج افراد کا احرام باندھ لیں، اور اسی احرام سے حج کے مناسک ادا کریں، اور عورتیں اپنے ایام کی تاریخوں کا اندازہ خود لگاسکتی ہیں۔ مسائل متعلقہ طوافِ زیارت سوال : طوافِ زیارت کے متعلق بیان فرمائیں کہ وہ حج کے اعمال میں کیا حیثیت رکھتا ہے ؟ جواب: طوافِ زیارت حج کے ارکان میں سے ہےجسکا کرنا لازمی ہے ۔ سوال: کیا طوافِ زیارت کے دیگر نام بھی ہیں ؟ جواب:طوافِ زیارت کے متعدد نام ہیں ان میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں :(۱) طواف ِرکن (۲) طوافِ زیارت (۳) طوافِ افاضۃ (۴) طوافِ فرض (۵) طوافُ الحج وطواف یوم النحر۔ و یسمی طواف الرکن و الإفاضة، و طواف الحج ، و طواف الفرض و طواف یوم النحر:لکون وقوعه فیه أفضل . ( مناسک ملا علی قاری ص۱۴۲) سوال: طوافِ زیارت کا وقت کب سے شروع ہوتا ہے ۔ جواب: طوافِ زیارت کا وقت یوم النحر یعنی دسویں ذی الحجۃ کی صبح صادق سے شروع ہوتا ہے اگر کوئی خاتون اس سے پہلے کرلیگی تو ادا نہ ہوگا ۔(بدائع ج۲/۳۱۴)( فی مناسک ملا علی قاری ص ۱۴۲( و أول وقته ) أی وقت جوازه و صحته (طلوع الفجر ) من یوم النحر ) سوال: طوافِ زیارت کا آخری وقت کیا ہے ۔ جواب: طوافِ زیارت کا اصل وقت بارھویں ذی الحجۃ کے غروب آفتاب تک