تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خواتین کا حالتِ احرام میں سر پر کپڑا باندھنا سوال: عموماً خواتین حالتِ احرام میں اپنے سر پر ایک کپڑا باندھ لیتی ہیں اس کی کیا حقیقت ہے ؟ جواب: خواتین جو کپڑا اپنے سرپر باندھ لیتی ہیں یہ اس لئے ہے کہ بال نہ ٹوٹیں ، اور یہ صرف احتیاط کے لئے ہے ضروری نہیں ہے اکثر خواتین اس کو اپنا احرام سمجھتی ہیں ، جو غلط ہے ، اس کو احرام سمجھنے کی وجہ سے خواتین حالتِ احرام میں جب وضو کرتی ہیں تو اس کپڑے کے اوپر سے مسح کرلیتی ہیں جس کی وجہ سےمسح نہیں ہوتا اور جب مسح نہ ہوا تو وضوبھی نہیں ہوتا جب وضو نہیں ہوا تو نہ نماز صحیح ہوئی اور نا ہی طواف درست ہوا لہٰذا مسح کرتے وقت اس کپڑے کو اُتارکر مسح کرنا چاہئے،ہاں اگر ایسی جگہ وضو کررہی ہیں جہاں نامحرم لوگ ہیں تو اس کپڑے کے اندر ہاتھ ڈال کرمسح کریں۔ احرام باندھنےسےپہلےاگرمیاں بیوی ساتھ ہوں توصحبت کرنااورپھرغسل کرنامسنون ہے سوال:سناہے کہ احرام باندھنے سے پہلے میاں بیوی کا صحبت کرنا مسنون ہے، کیا یہ بات صحیح ہے ؟ جواب : جی ہاں احرام باندھنے سے پہلے اگر بیوی ساتھ ہو اور کوئی عذر اور کوئی مانع نہ ہو تو صحبت کرنا مسنون اورمستحب ہے۔ صحیح مسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے۔ طیبت رسول اللہ ﷺ فطاف