تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فضیلت نمبر۶4مدینہ طیبہ میں سب سے بڑے عالم ہونے کی بشارتعن أبي هریرة - رضى الله عنه - قال : قال رسول اللہ ﷺ : ((یوشك الناس أن یضربوا أکباد الإبل فلا یجدون عالماً أعلم من عالم المدینة )) ․ ( رواہ الإمام أحمد (۲ /۲۹۹)، والترمذی (۲ /۶۸۰)، وقال : هذا حدیث حسن ، والحاکم( ۱ /۹۰) وصححه ووافقه الذهبی ) ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنہ رسول کریم ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ عنقریب لوگ اونٹوں کے ذریعہ دور دراز کا سفر کرکے آئیں گے سو ان کو مدینہ کے عالم سے بڑھ کر کوئی عالم نہیں ملے گا۔ تشریح: وہ بڑا عالم جس کے بارے میں نبی کریم ﷺ یہ فرمان عالی ہے اس سے کون مراد ہے اس کے بارے میں امام ترمذی فرماتے ہیںوقد روی عن ابن عیینة أنه قال فی هذا سئل من عالم المدینة فقال : إنه مالك بن أنس ، وقال إسحاق بن موسی سمعت ابن عیینة یقول : هو العمری الزاهد واسمه عبد العزیز بن عبد اللہ ، وسمعت یحیی بن موسی یقول: قال عبد الرزاق هو مالك بن أنس والعمری عبد العزیز بن عبد اللہ من ولد عمر بن الخطاب رضى الله عنه .