تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فضیلت نمبر۹۳مہاجرین اور انصارمدینہ میں مؤاخاة (بھائی چارہ کی فضا)عن أنس رضي الله عنه قال: حالف النبي ﷺ بین الأنصار وقریش في داري التی بالمدینة وقنت شهراً یدعو علی أحیاء من بني سلیم ․ (رواہ البخاری :کتاب الاعتصام، باب ماذکرالنبی صلی اللہ علیہ وسلم وحض علی اتفاق اھل العلم (رقم ۳۴۱ ۷) ترجمہ: حضرت انس رضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار اور قریش میں ایک دوسرے کا حلیف بننے کا معاہدہ میرے گھر میں (جو مدینہ میں تھا) کرایا، اور مکمل ایک مہینہ قنوت نازلہ پڑھی اور قبیلہ بنو سلیم پر بدعافرمائی۔ تشريح: انصار اور مہاجرین میں مواخاہ کرانا یہ رسول اللہ ﷺ کے بڑے کارناموں میں سے ہے اسکی مثال تاریخ میں نہی ملتی۔ فضیلت نمبر۹۴انصارِ مدینہ کا مہاجرین کے لئے اپنا مال پیش کرناعن أنس رضى الله عنه قال: لما قدموا المدینة نزل المهاجرون علی الأنصار فنزل عبد الرحمن بن عوف علی سعد بن الربیع فقال: أقاسمك مالي ، وأنزل لك عن إحدی امرأتيّ قال : بارک اللہ لك في أهلك ومالك ، فخرج إلی السوق فباع واشتری فأصاب شیئاً من أقط وسمن